عروسہ قریشی کی نئی ویڈیو ،شوہر سے علیحدگی کی افواہ پھر سرگرم

عروسہ قریشی کی نئی ویڈیو ،شوہر سے علیحدگی کی افواہ پھر  سرگرم

لاہور (شوبزڈیسک )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

 عروسہ قریشی نے سوشل میڈیا پر گراسری شاپنگ کی ایک مختصر ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنے بیٹے اور خاندان کے ایک بزرگ کے ہمراہ نظر آئیں تاہم ان کے شوہر بلال قریشی موجود نہیں تھے ۔ویڈیو سامنے آتے ہی صارفین نے بلال قریشی کی غیر موجودگی پر سوالات اٹھانا شروع کر دئیے ۔ ایک صارف نے پوچھا کہ آپ کے شوہر کہاں ہیں؟ جبکہ دوسرے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا آپ دونوں میں علیحدگی ہو گئی ہے ؟۔واضح رہے کہ عروسہ قریشی نے انسٹاگرام پر شوہر کو اَن فالو کرنے کے ساتھ اپنے پروفائل سے ان کا نام بھی ہٹا دیا تھا تاہم دونوں نے علیحدگی کی تصدیق نہیں کی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...