سکیورٹی تھریٹ ،امیتابھ کی حفاظت کیلئے شیشے کا کیبن بن گیا

سکیورٹی تھریٹ ،امیتابھ کی حفاظت کیلئے شیشے کا کیبن بن گیا

نئی دہلی (شوبز ڈیسک) بھارتی اداکار امیتابھ بچن اپنے مداحوں سے ملاقات کیلئے شیشے کے کیبن کا استعمال کرنے لگے ۔

 انہوں نے اتوار کے روز دیرینہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ممبئی میں اپنے بنگلے  جلسہ کے باہر آ کر مداحوں کا دیدار کرایا لیکن سکیورٹی خدشات کیوجہ سے شفاف حفاظتی شیشے کے خول کے اندر کھڑے ہو کر مداحوں کو ہاتھ ہلایا اور اپنے روایتی انداز میں ان کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر ان کے بیٹے ابھیشک بچن بھی ان کے ساتھ موجود تھے ،یہ اضافی حفاظتی اقدامات حال ہی میں ممبئی پولیس کو موصول ہونے والی اس دھمکی آمیز ای میل کے بعد اٹھائے گئے ہیں، جس میں اداکار کے بنگلے کو نشانہ بنانے کی بات کہی گئی تھی۔ امیتابھ بچن نے صحت کے حوالے سے بھی مداحوں کو آگاہ کیا تھا کہ ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق انہیں آرام کی ضرورت ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...