عباس آفریدی کی ٹرافیوں کے ساتھ سونے کی تصویر وائرل

 عباس آفریدی کی ٹرافیوں کے ساتھ سونے کی تصویر وائرل

ہانگ کانگ سکسزمیں قومی کپتان کا 5ٹرافیوں کیساتھ منفرد انداز میں جشن

ہانگ کانگ (سپورٹس ڈیسک )پاکستانی آل راؤنڈر اور ہانگ کانگ سکسز میں قومی کپتان عباس آفریدی نے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کے بعد پانچ ٹرافیوں کے ساتھ منفرد انداز میں جشن منایا، جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔25 سالہ عباس آفریدی تصویر میں بستر پر سونے کی اداکاری کرتے دکھائی دئیے جبکہ ان کے ساتھ پانچ ٹرافیاں بھی پڑی ہوئی ہیں، انہیں ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیاتھا، انہوں نے چار میچز میں 216 رنز بنائے اور 31 چھکے لگائے ۔ وہ آسٹریلیا کے میکس برائنٹ کے ساتھ مشترکہ طور پر سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی رہے جبکہ سب سے زیادہ چھکے لگانے کا اعزاز ان کے نام رہا۔عباس آفریدی نے ٹورنامنٹ میں تین بار پلیئر آف دی میچ، پلیئر آف دی ٹورنامنٹ اور سب سے زیادہ چھکے لگانے کی ٹرافیاں حاصل کیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...