ڈکیتی و چوری کی 10وارداتیں،شہری لاکھوں سے محروم
ڈاکوؤں نے شاہدرہ ،کوٹ لکھپت اور دیگر علاقوں میں6 راہگیر لوٹ لئے گوالمنڈی ، برکی ،شادمان اور بادامی باغ سے 4 موٹرسائیکلیں بھی غائب
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی10 وارداتوں کے دوران شہریوں کو لاکھوں روپے نقدی، موبائل فونزاور موٹر سائیکلوں سے محروم کر دیا گیا۔ ڈاکوؤں نے شاہدرہ ٹاؤن میں جمیل سے 3لاکھ اور موبائل فون، کوٹ لکھپت میں عابد سے 2لاکھ 55ہزار روپے اور موبائل فون، سبزہ زار میں بابر سے 2لاکھ روپے اور موبائل فون، جوہر ٹاؤن میں طاہر سے 1لاکھ 25ہزار روپے اورموبائل فون ، نولکھا میں شیرازی سے 30ہزار روپے ،کوٹ لکھپت میں شہباز سے 15ہزا لوٹ لئے ۔ نامعلوم افراد نے گوالمنڈی سے انعام ، برکی سے سہیل ،شادمان سے عامر اور بادامی باغ سے نواز کی موٹرسائیکلیں چوری کر لیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments