فلائی جناح نے تین شہروں سے ابوظہبی کیلئے نان اسٹاپ پروازوں کا آغاز کر دیا

فلائی جناح نے تین شہروں سے ابوظہبی کیلئے نان اسٹاپ پروازوں کا آغاز کر دیا

کراچی (بزنس ڈیسک)فلائی جناح نے ابوظہبی کیلئے نئی نان اسٹاپ پروازوں کے آغاز کا اعلان کیا ہے ۔

کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے یو اے ای کے دارالحکومت کے لیے شروع ہونے والی ان سروسز سے ایئرلائن کے بین الاقوامی نیٹ ورک میں مزید وسعت آئے گی۔نئی سروسز کا آغاز 28 نومبر 2026ء سے ہوگا جس کے تحت کراچی اور ابوظہبی کے درمیان ہفتہ وار پانچ نان اسٹاپ پروازیں چلائی جائیں گی اور یکم دسمبر 2026ء سے ایئرلائن لاہور اوراسلام سے بھی ابوظہبی کے لیے ہفتہ وار پانچ پروازیں شروع کرے گی جس سے تینوں روٹس پر ہفتہ وار 15 پروازیں ہوجائیں گی۔ ترجمان فلائی جناح کے مطابق  کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے ابوظہبی کیلئے ہماری نئی نان اسٹاپ سروسز کا آغاز، ہمارے بین الاقوامی نیٹ ورک کو وسعت دینے اور پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان فضائی روابط کو مزید مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...