کامران اکمل کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ، سہولتوں کو سراہا
کامران اکمل کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ، سہولتوں کو سراہا ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید نے سابق وکٹ کیپر کو تمام امور پربریفنگ دی
لاہور (سپورٹس رپورٹر)سابق ٹیسٹ وکٹ کیپر کامران اکمل نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ کیا، جہاں ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید نے انہیں اکیڈمی کے مختلف شعبوں، جاری ترقیاتی منصوبوں اور پلیئر ڈیویلپمنٹ ماڈل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔کامران اکمل نے باب وولمر انڈور سکول میں نصب جدید باؤلنگ مشین کا بھی جائزہ لیا اور ایل سی سی اے گراؤنڈ میں جاری اہم ترقیاتی کاموں کو سراہا۔کامران اکمل نے کہا کہ انہیں یہ دیکھ کر خوشی ہوئی ہے کہ اب کام انتہائی پروفیشنل انداز میں ہو رہا ہے اور اس کے مثبت نتائج پاکستان کرکٹ کو حاصل ہوں گے ، جب نوجوان کھلاڑیوں کو اس طرح کی سہولتیں اور سازگار ماحول میسر ہوگا تو وہ یہاں سے تربیت اور صلاحیتوں میں نکھار حاصل کرنے کے بعد ریجنز اور ڈیپارٹمنٹس کی سطح پر کھیلنے کے لئے جائیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments