پاکستان عالمی سطح پر اپنی شناخت منوا رہا ہے ،میاں کاشف

پاکستان عالمی سطح پر اپنی شناخت منوا رہا ہے ،میاں کاشف

امریکہ کے ساتھ چین سے بھی تعلقات متوازن رکھے جائیں،فرنیچر کونسل

لاہور(اے پی پی)پاکستان فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور تمغہ امتیاز میاں کاشف اشفاق نے اتوار کو کہا کہ آج کا پاکستان باصلاحیت اور پراعتماد ملک کے طور پر عالمی سطح پر اپنی شناخت منوا رہا ہے اور علاقائی امن اور ترقی میں موثر کردار ادا کر رہا ہے ۔انہوں نے  بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت اہم بات پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں حالیہ بہتری سے بھرپور فائدہ اٹھانا ہے ، تاہم اس کے ساتھ چین سمیت دیگر اہم ممالک کے ساتھ تعلقات کو بھی مضبوط اور متوازن رکھنا ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو امریکہ کے ساتھ بڑھتی ہوئی تجارت میں اپنا موجودہ حصہ برقرار رکھنے اور اس میں مزید اضافے کے لیے موثر اقدامات کرنے چاہئیں۔ امریکہ پاکستان کے نوجوان، جدید ٹیکنالوجی سے واقف کاروباری افراد، آئی ٹی برآمدات، سٹارٹ اپس، سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے فروغ اور ای کامرس کے لیے وسیع مواقع فراہم کرتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...