سوئٹزرلینڈ میں بغیر سہارا چلنے والا روبوٹک ہاتھ کرلیاگیا

سوئٹزرلینڈ میں بغیر سہارا چلنے والا روبوٹک ہاتھ کرلیاگیا

زیورخ (نیٹ نیوز)سوئٹزرلینڈ کے محققین نے ایک ایسا روبوٹک ہاتھ تیار کیا ہے جو اپنے بازو یا جسم کے بغیر صرف انگلیوں کی مدد سے چل سکتا ہے ۔

محققین نے اس روبوٹک ہاتھ کا موازنہ مشہور ٹی وی سیریز  دی ایڈمز فیملی کے ہاتھ  تھِنگ سے کیا ہے ۔سافٹ روبوٹکس لیب میں ڈاکٹریٹ کے امیدوار امیرحسین کاظمی پور کے مطابق اس روبوٹک ہاتھ کی سب سے منفرد خصوصیت یہ ہے کہ یہ کسی بیرونی مدد کے بغیر خود چلنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ادارے کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ روبوٹک ہاتھ کو چلنے کے قابل بنانا دراصل ایک مشکل کام ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ہاتھ کی تمام انگلیاں ایک جیسی نہیں ہوتیں، اس لئے روبوٹ کو اپنی انگلیوں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنا سیکھنا پڑتا ہے ، چلتے ہوئے توازن برقرار رکھنا بھی اس کیلئے بڑا چیلنج ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...