نہاتے وقت نیم گرم استعمال کریں اور خشکی سے بچیں

 نہاتے وقت نیم گرم استعمال کریں اور خشکی سے بچیں

لاہور (نیٹ نیوز)سردیوں میں گرم پانی سے غسل کرنا کافی سکون دیتا ہے لیکن زیادہ گرم پانی سے روزانہ غسل کرنے کی عادت جلد کو خشک اور بے رونق بنا سکتی ہے ،گرم پانی سے بار بار یا طویل وقت تک نہانے سے جلد میں کھنچاؤ، خارش اور پپڑی جیسی پریشانی بھی ہو سکتی ہے ۔

نہانے کیلئے ہلکا نیم گرم پانی بہتر متبادل ہے ، پانی اتنا گرم نہیں ہونا چاہئے کہ جلد سرخ ہونے لگے یا نہاتے وقت جلن محسوس ہو۔تحقیق کے مطابق ایسا کوئی ایک درجہ حرارت نہیں ہے جو ہر شخص کیلئے بالکل درست ہو لیکن آرام دہ نیم گرم پانی کا انتخاب کرنا اور بہت زیادہ گرم پانی سے بچنا مفید ہے ۔نہانے کا وقت تقریباً 5 سے 10 منٹ تک رکھیں، طویل وقت تک گرم پانی میں رہنے سے جلد کی خشکی بڑھ سکتی ہے ، جلد کو خشک کرنے والی مصنوعات کے بجائے نرم کلینزر کا انتخاب کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...