پنک ٹوبر 2026، این بی پی کی بریسٹ کینسر آگاہی مہم
ملازمین کی صحت، طبی مشاورت اور بروقت تشخیص کی اہمیت پر زور دیا گیا
کراچی (بزنس ڈیسک)نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی)نے پنک ٹوبر 2026 کے موقع پر بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی کے لیے مختلف اقدامات کیے جن کا مقصد مرض کی بروقت تشخیص، طبی مشاورت اور ملازمین کی صحت و بہبود کو فروغ دینا تھا۔ مہم کے تحت این بی پی کے ہیڈ آفس کے آڈیٹوریم میں پنک ربن پاکستان کے اشتراک سے بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی سیشن منعقد کیا گیا۔ اس سیشن میں مرض کی ممکنہ علامات کی بروقت شناخت، طبی مشورے کے حصول اور چھاتی کی صحت سے متعلق کھل کر گفتگو کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔این بی پی کے صدر و سی ای او عمران سرور نے پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے ساتھ صحت اور فلاح و بہبود کو بھی ترجیح دینے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آگاہی، بروقت طبی مشاورت اور معاون پیشہ ورانہ ماحول لوگوں کو اپنی صحت کے حوالے سے بروقت اور درست فیصلے کرنے کے قابل بناتے ہیں۔ انہوں نے ملازمین کی فلاح و بہبود کو اہمیت دینے والے دفتری کلچر کے فروغ کے لیے بینک کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔ہیومن ریسورس مینجمنٹ گروپ کے گروپ چیف مرزا محمد عاصم بیگ نے بینک کے ملازمین کے مفاد میں کیے جانے والے اقدامات میں ان کی صحت اور فلاح و بہبود کو شامل کرنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔کیپیبلٹی، کلچر اینڈ کارپوریٹ امپیکٹ ڈویژن کی ڈویژنل ہیڈ، سمن عباسی نے ملازمین کو اپنی صحت کے تحفظ کے لیے بروقت اور فعال اقدامات کرنے کی ترغیب دینے میں آگاہی اور تعلیم کے کردار کو نمایاں کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments