5واں ٹی 20،نیوزی لینڈ نے بھارت کو دھو ل چٹا دی

5واں ٹی 20،نیوزی لینڈ نے بھارت کو دھو ل چٹا دی

بھارت کے 8وکٹوں پر 191رنز ،نیوزی لینڈ نے میچ 7وکٹوں سے جیت لیا ٹم سیفرٹ نے 93رنزبنائے ،ایڈم ملنی 4وکٹیں لے کر پلیئرآف دی میچ رہے

ہیملٹن (سپورٹس ڈیسک)نیوزی لینڈ نے سیریز کے 5ویں اور آخری ٹی 20میچ میں بھارت کو 7وکٹوں سے ہرادیاجبکہ سیریز 3-2سے بھارت کے نام رہی ۔بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8وکٹوں پر191رنزبنائے ،ایشان کشن 61اور کپتان شریاس آئر 50رنزبناکر آؤٹ ہوئے ،پلیئرآف دی میچ ایڈم ملنی نے 4اوور میں 19رنز دے کر 4وکٹیں لیں ۔نیوزی لینڈ نے 18اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر 195رنز بنا کر میچ جیت لیا ،اوپنر ٹم سیفر ٹ نے 50گیندوں پر 93رنزکی اننگز کھیلی جس میں 5چھکے اور 11چوکے شامل ہیں ،گلین فلپس نے 3چھکوں اور 8چوکوں کی مدد سے 38گیندوں پر 65ناقابل شکست رنز بنائے ،انہیں سیریز کے بہترین پلیئرکے اعزاز سے نوازا گیا ۔بھار ت نے سیریز کے پہلے تین میچ جیتے ،آخری 2میچز میں نیوزی لینڈ کامیاب رہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...