ملک کے 97منتخب اضلاع میں انسداد پولیو مہم آج شروع

ملک کے 97منتخب اضلاع میں انسداد پولیو مہم آج شروع

8نومبر تک 2کروڑ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جا ئینگے ، این ای او سی والدین مہم کے دوران بچوں کوپولیو سے بچاؤکے قطرے لازمی پلوائیں ،عائشہ رضا

 اسلام آبا (اے پی پی) ملک کے 97منتخب اضلاع میں پولیو سے بچا ؤکی ایک ہفتہ کی مہم آج دو نومبر کو شروع ہو گی جس کے دوران 2 کروڑ سے زائد بچوں کو قطرے پلا ئے جا ئینگے ۔این ای او سی کے مطابق مہم 8 نومبر تک جاری رہے گی ۔ پنجاب کے 13 منتخب اضلاع میں 92 لاکھ 78 ہزار، سندھ کے 20 اضلاع میں 68 لاکھ 83 ہزار، خیبر پختونخوا میں 48 لاکھ 8 ہزار ، بلوچستان کے 31 اضلاع میں 22 لاکھ 17 ہزار، اسلام آباد میں 4 لاکھ 47 ہزار، گلگت بلتستان کے تین منتخب اضلاع میں ایک لاکھ 53 ہزار، آزاد کشمیر کے دو منتخب اضلاع میں ایک لاکھ 83 ہزار سے زائد بچوں کو ویکسین پلائی جائے گی۔ دریں اثنا وزیرِ اعظم کی فوکل پرسن عائشہ رضا فاروق نے والدین سے اپیل کی ہے کہ پولیو مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے تمام بچوں کو پولیو سے بچا ؤکے قطرے لازمی پلوا ئیں ۔ ادھر عالمی ادارہ صحت کی معاونت سے پشاور اور خیبر اضلاع کے انتہائی حساس علاقوں میں پولیو سے بچا ؤکی ایک خصوصی مہم جا ری ہے جس کا مقصد 10 سال تک کی عمر کے 9 لاکھ سے زائد بچوں کو معذور کر دینے والی بیماری سے محفوظ رکھنا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...