حکومت نے پٹرول قیمتوں کے تعین کا نیا فارمولا جاری کردیا

حکومت نے پٹرول قیمتوں کے تعین کا نیا فارمولا جاری کردیا

پی ایس او کے اصل درآمدی کارگو کی لاگت پر پٹرول کی قیمت مقرر ہوگی ریفائنریز 30 روز تک ایکس ریفائنری قیمت 7 مارچ کی سطح پر رکھ سکیں گی

اسلام آباد (نامہ نگار) حکومت نے پٹرول کی قیمتوں کے تعین کا طریقہ کار تبدیل کر دیا ۔ذرائع کے مطابق پٹرولیم ڈویژن نے ریفائنریز کو نیا فارمولا جاری کر دیا جس کے تحت پٹرول کی درآمدی قیمت کا تعین پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او) کے اصل درآمدی کارگو کی لاگت پر ہوگا جبکہ اصل درآمدی لاگت دستیاب نہ ہونے کی صورت میں آخری کارگو کا پریمیم اور اضافی اخراجات استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔ذرائع کے مطابق درآمدی کارگو پر ایکسیڈینٹل چارجز مارچ سے پہلے کی سطح پر مقرر ہوں گے اور اس سے حاصل ہونے والی بچت پٹرولیم لیوی کم کرنے کے لیے استعمال کی جائے گی۔ آئل ریفائنریز آئندہ 30 روز تک پٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 7 مارچ 2026 کی سطح پر مقرر کر سکیں گی جبکہ پریمیم، اضافی اخراجات اور کسٹمز ڈیوٹی بھی اسی سطح پر برقرار رکھنے کی اجازت ہوگی۔ ذرائع کے مطابق درآمدی اور ایکس ریفائنری قیمت کے فرق کی رقم ریفائنریز کو پٹرولیم لیوی کی مد میں جمع کرانا ہوگی،لیوی میں ردوبدل کا فائدہ صرف پٹرول صارفین کو منتقل کیا جائے گا۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...