پختونخوا میں اربوں کی بے ضابطگیاں

پختونخوا میں اربوں کی بے ضابطگیاں

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک ) خیبرپختونخوا کی مشیر اطلاعا ت ثمر ہارون بلور نے الزام عائد کیا ہے کہ سہیل آفرید ی کے قریبی ساتھی حادی پتنگ نے ہرپوسٹنگ، تبادلے اور سرکاری کام کے لیے کروڑو ں روپے وصول کیے ۔۔

،سہیل آفریدی کے قریبی ساتھی حادی پتنگ نے منڈی کھول رکھی تھی، ہرپوسٹنگ، تبادلے اورسرکاری کام کے لیے باقاعد ہ ریٹ لسٹ مقرر تھی، مقررہ ریٹ لسٹ کے مطابق اربوں روپے کمائے گئے ،انہوں نے کہا کہ اربوں روپے کی مبینہ کرپشن کے بعد حادی پتنگ ملک سے فرارہوگئے ، حادی پتنگ کی واپسی کے لیے متعلقہ حکومت اورانٹرپول سے رابطے کیے ہیں ،ان کا کہنا تھاکہ دو دو ہفتوں کے وقفے سے افسران کے تبادلے کیے جاتے رہے اور ہر تبادلے پر کروڑوں روپے وصول کیے گئے ،ہر محکمے کا مشیر اپنی تحقیقات مکمل کرکے نتائج عوام کے سامنے رکھے گا، ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی،ثمرہارون بلور کا کہنا تھاکہ ملکی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے ، پاکستانی آبادی کو نشانہ بنانے کا جواب دس گنا شدت سے دیا جائے گا، دس گنا جواب کے لیے مخالفین اپنی کمر کس لیں۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...