ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

 ملک کے بیشتر علاقوں میں  موسم خشک رہنے کا امکان

اسلام آباد (اے پی پی)محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ صبح اور رات کے اوقات میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے ۔۔۔

اس دوران بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری ہو سکتی ہے ۔ محکمہ موسمیات  کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سرد اورمطلع جزوی ابر آلود رہاتاہم بالائی خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...