عظمیٰ سیاسی اختلاف کو ذاتی معاملہ نہ بنائیں :ترجمان ق لیگ

عظمیٰ سیاسی اختلاف کو ذاتی معاملہ نہ بنائیں :ترجمان ق لیگ

چودھری سالک کا مو قف واضح ڈی سی کسی سیاسی شخصیت کا ذاتی ملازم نہیں وفاقی وزیرنے ہمیشہ انتظامیہ کیساتھ بہتر کوآرڈینیشن کو ترجیح دی :غلام مصطفی

 اسلام آباد(نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و ترجمان غلام مصطفی ملک نے عظمیٰ بخاری کے بیان پر ردعمل میں کہاہے کہ چودھری سالک حسین کا مو قف واضح ہے ، ڈی سی کسی سیاسی شخصیت کا ذاتی ملازم نہیں، عظمیٰ بخاری سیاسی اختلاف کو ذاتی معاملہ نہ بنائیں ، سالک حسین کے موقف کو اسی تناظر میں دیکھا جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ چودھری سالک نے اپنے انٹرویو میں ڈی سی کا ذکر ہی نہیں کیا پھر عظمیٰ بخاری نے یہ کیوں سمجھ لیا کہ ڈی سی کی تعیناتی پر کوئی اعتراض ہے ۔ ترجمان نے کہاکہ سالک حسین نے ہمیشہ انتظامیہ کے ساتھ بہتر کوآرڈینیشن کو ترجیح دی، مقصد عوامی مسائل کا حل ہے ، افسران کی تعیناتی سے زیادہ اہم ان کی کارکردگی اور عوام کے لیے خدمات ہیں۔ ترجمان ق لیگ نے مزید کہا کہ سالک حسین کا مقصد سرکاری تعیناتیوں کے ذریعے انتظامی کنٹرول حاصل کرنا نہیں بلکہ عوام کی خدمت ہے ،اختلافِ رائے جمہوریت کا حسن ہے ، سیاسی اختلاف کو ذاتیات پر حملوں میں تبدیل نہیں کرنا چاہیے ، ہر معاملے کو ڈی سی کی تعیناتی تک محدود کرنا درست نہیں، عوامی خدمت کو اصل معیار بنایا جائے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...