3اے آئی جی،2ڈی پی اوز سمیت 10پولیس افسر تبدیل

3اے آئی جی،2ڈی پی اوز سمیت 10پولیس افسر تبدیل

کامران خان پٹرولنگ پولیس، شہزاد سلطان جنوبی پنجاب کے ایڈیشنل آئی جی مقرر

لاہور (کرائم رپورٹر )پنجاب پولیس میں 3اے آئی جی ، 2 ڈی پی او زسمیت 10افسر تبدیل کردئیے گئے ۔ ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کامران خان کو ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ پولیس پنجاب تعینات کردیا گیا، جبکہ ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن شہزادہ سلطان کو ان کی جگہ ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب تعینات کر دیا گیا۔سید خرم علی کو ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب مقرر کیا گیا ہے ۔ عاصم جسرا کو کاشف ذوالفقار کی جگہ ڈی پی او چکوال اور شاہد احمد کو ڈی پی او بھکر لگا دیا گیا، پہلے سے تعینات ڈی پی او بھکر شہزاد رفیق کو ایس پی سروے سپیشل برانچ لاہور تعینات کر دیا گیا ۔رانا زاہد حسین کو ایس پی انویسٹی گیشن علامہ اقبال ٹاؤن لاہور ،حسن فاروق کو ایس پی انویسٹی گیشن صدر ،غلام حسین کو اے آئی جی لیگل سنٹرل پولیس آفس لاہور تعینات کیا گیا ہے ۔آئی جی پنجاب عبدالکریم نے تمام افسران کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...