عدالتی حکم کے بغیر کچھ ہوا تو سب گھر جائینگے :جسٹس انعام امین
10نومبر کووکلاء سید پور ویلیج کیس میںلیگل پوائنٹ پر حتمی دلائل دیں بنا رولز شیشہ کیفے این او سی کیسے جاری ہوئے :عدالت، انٹرا کورٹ اپیل پر نوٹس جاری
اسلام آباد(رضوان قاضی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت کے سید پور ویلیج میں سی ڈی اے آپریشن اور معاوضوں کی ادائیگی کے کیس میں وکلاء سے حتمی دلائل طلب کرلیے ۔ جسٹس انعام امین منہاس نے کہا عدالتی حکم کے بغیر کچھ ہوا تو سب گھر جائیں گے ۔ 10نومبر کو وکلاء لیگل پوائنٹ پر دلائل دیں تکنیکی بات نہیں سنوں گا۔ ادھر جسٹس انعام امین منہاس اور جسٹس ایاز شوکت پر مشتمل ڈویژن بینچ نے وفاقی دارالحکومت میں شیشہ کیفے پر پابندی کے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل سماعت کیلئے منظور اور فریقین کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔ درخواستگزار وکیل عادل عزیز کی سنگل بینچ کا فیصلہ فوری معطل کرنے کی استدعا پر جسٹس انعام امین منہاس نے کہا اس حوالے سے آرڈر پاس کرینگے ۔ پہلے ہائیکورٹ فیصلے میں رولز بنانے کا کہا گیا اور شیشہ کیفے پر پابندی عائد کی گئی پھر این او سی کیسے جاری ہوئے ، نوٹس کر رہے ہیں پھر پتہ چل جائے گا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے قتل بالسبب ، غیر قانونی اجتماع ، بھگدڑ مچنے سے ایک شخص جاں بحق ہونے کے کیس میں ٹکر ٹاکر محمد انصر عرف مسٹر پتلو کی حفاظتی ضمانت کے جاری تحریری فیصلے میں کہا کہ درخواستگزار متعلقہ عدالت سے رجوع کرنا چاہتا ہے ، 10 نومبر کو عدالتی وقت ختم ہونے پر حفاظتی ضمانت کا حکم غیر موثر تصور ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments