پختونخوا:سیاسی اور غیر مجاز افراد سے 42گاڑیاں برآمد
محکمہ مواصلات و تعمیرات کی غائب 15گاڑ یوں کا سراغ لگا یا جا رہا ہے آبپاشی سمیت 250ارب کے 3بڑے منصوبوں کی بھی جانچ پڑتال شروع
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبر پختونخوا حکومت نے سیاسی اور غیر مجاز افراد سے محکمہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس کی 42گاڑیاں برآمد کر لیں جبکہ دیگر 15 گاڑیوں کا سراغ لگایا جا رہا ہے ۔سرکاری ذرائع کے مطابق محکمہ مواصلات و تعمیرات کی 15گاڑیاں تاحال غائب ہیں جن کا پتا لگانے کی کو ششیں جاری ہیں ، ذرائع کے مطابق ان میں سے ایک گاڑی کو اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران پکڑا تھا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ محکمہ آبپاشی اور محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے 250 ارب روپے کے 3 بڑے منصوبوں کی بھی جانچ پڑتال جاری ہے جبکہ نیب 155 ارب روپے کے دیگر2منصوبوں کی تحقیقات بھی کر رہا ہے ۔ادھر حکومت نے سی اینڈ ڈبلیو کے تمام ٹینڈرز روک دئیے ہیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments