سندھ اسمبلی:سافٹ ویئر سسٹم، 170 ٹیبلیٹس خراب ہونے لگے

سندھ اسمبلی:سافٹ ویئر سسٹم، 170 ٹیبلیٹس خراب ہونے لگے

یورپی یونین نے ایک ارب لاگت کا سسٹم قانون سازی کو پیپر لیس کرنے کیلئے دیا تھا ایک سال سے استعمال ہوا نہ عملہ بھرتی، مفت ملنے والی چیز پر کوئی توجہ نہیں، ذرائع

کراچی (رپورٹ:شمس کیریو ) سندھ اسمبلی کی قانون سازی کو پیپر لیس کرنے کیلئے یورپی یونین کی جانب سے ایک ارب روپے سے زائد لاگت کے سافٹ ویئر سسٹم کی مشین اور 170 ٹیبلیٹس اسمبلی میں ایک سال سے بے کار پڑے ہیں۔ سندھ اسمبلی کی انتظامیہ کی جانب سے مفت ملنے والی چیزوں کو موثر استعمال میں لانے کی طرف توجہ نہیں دی جا رہی۔ ذرائع کے مطابق یورپی یونین کی جانب سے سندھ اسمبلی کی قانون سازی ، سوالات و جوابات ، قراردادوں اور دیگر کارروائی کو پیپر لیس کرنے کیلئے 170 ٹیبلیٹس اور اس کا مانیٹر سافٹ ویئر سسٹم ایک سال قبل دیا گیا جسے ابھی تک استعمال میں نہیں لایا گیا ہے ۔ جس کی وجہ سے متعلقہ سسٹم پڑے پڑے خراب ہونے لگا ہے ۔

کے مطابق الیکٹرانک سسٹم مقررہ وقت پر نہ لگانے سے پڑے پڑے خراب ہوجاتا ہے ۔ جبکہ یورپی یونین کی جانب سے سندھ اسمبلی کی مکمل کارروائی کو جدید طریقے سے محفوظ بنانے کیلئے متعلقہ سسٹم فراہمی کے ساتھ کہا گیا تھا کہ اسے فوری طور پر لاگو کیا جائے تاکہ سندھ اسمبلی کی کارروائی پیپر لیس ہو سکے ۔ ذرائع نے بتایا کہ سندھ اسمبلی میں یہ جدید سسٹم چلانے کیلئے اسٹاف ہی موجود نہیں ہے اور صوبائی اسمبلی کیلئے نئی بھرتیوں میں بھی اس یورپی سسٹم کو چلانے کیلئے میرٹ پر بھرتیاں کرنے کی کوئی تیاری نہیں کی گئی ،جس کی وجہ سے پیپر لیس سسٹم پڑے پڑے مزید ناکارہ ہو جائے گا ۔ دوسری جانب سندھ اسمبلی کی انتظامیہ کی جانب سے اس سسٹم کو چلانے کیلئے سندھ حکومت سے 70 کروڑ روپے سے زائد رقم مانگی گئی ہے جس سے اراکین کی ڈیسک تک ٹیبلیٹس کو لگانے کیلئے بجلی اور نیٹ ورک پہنچایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق سندھ اسمبلی کے آئی ٹی ڈپارٹمنٹ نے نیا سافٹ ویئر نافذ کرنے کیلئے سندھ حکومت کے سافٹ ویئر انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے سے رابطہ کیا ہے لیکن اس پر محکمے کی جانب سے کوئی جوابی ردعمل نہیں دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...