پی ٹی آئی کا باب بند ہوچکا ، اب اس کا احتساب ہوگا،امیر مقام
ہری پور (دنیا نیوز) وفاقی وزیر امورِ کشمیر امیر مقام نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے عوام پی ٹی آئی کے ساتھ نہیں بلکہ ریاست کے ساتھ ہیں۔
ہری پور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا خیبرپختونخوا کے عوام دہشت گردی کے خلاف ہیں، صوبہ کسی کی ذاتی جاگیر نہیں ہے ۔ پی ٹی آئی کی 13 سالہ بدترین حکومت سے عوام کو نجات مل گئی ہے ، پی ٹی آئی کا کام صرف پاک فوج کے خلاف جھوٹا بیانیہ بنانا تھا ،خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ تین ماہ تک دفتر نہیں گئے ، چندہ اکٹھا کرنے کے لیے لانگ مارچ کو طول دیا گیا۔ ا نہوں نے کہا پی ٹی آئی کا چیپٹر بند ہوچکا ہے اور اب اس کا احتساب ہوگا ، آئندہ انتخابات میں حقیقی عوامی نمائندے کامیاب ہوکر آئیں گے ۔ انجینئر امیر مقام نے شہدا ئے جموں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا شہدائے جموں کی قربانیاں کشمیری عوام کی تاریخ کا ناقابلِ فراموش باب ہیں ، پاکستانی قوم شہدائے جموں کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی ،پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments