آج ضمنی انتخاب : خلاف ورزی پر عطا تارڑ کو نوٹس، طلبی : نتیجہ روکا جاسکتا الیکشن کمیشن

آج ضمنی انتخاب : خلاف ورزی پر عطا تارڑ کو نوٹس، طلبی : نتیجہ روکا جاسکتا الیکشن کمیشن

این اے 77گوجرانوالہ میں 11امیدوار مدمقابل، 5لاکھ 18ہزار 620رجسٹرڈ ووٹرز پی پی 203ساہیوال میں 185پولنگ سٹیشنز قائم،وفاقی وزیر کو گوجرانوالہ پیشی کی ہدایت

لاہور،گوجرانوالہ،اسلام آباد (کورٹ رپورٹر ، سٹی رپورٹر،نیوز رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کے دو حلقوں این اے 77 گوجرانوالہ اور پی پی 203 ساہیوال میں آج 8 نومبر کو ضمنی انتخابات ہوں گے ،تیاریاں مکمل، دونوں حلقوں کے پولنگ سٹاف کو انتخابی سامان جاری کر دیا گیا جبکہ الیکشن کمیشن نے امیدوار کی انتخابی مہم میں شرکت پر وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آج ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ہے ،معاملے کا حتمی فیصلہ ہونے تک حلقے کا انتخابی نتیجہ روکا جا سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب الیکشن کمیشن نے گوجرانوالہ کے حلقہ این اے 77 اورساہیوال کے حلقہ پی پی 203 میں آج ضمنی انتخابات کی تیاریاں مکمل کر لیں،این اے 77 گوجرانوالہ میں مجموعی طور پر 11امیدوار میدان میں ہیں ، ان میں مسلم لیگ (ن)کے راشد بشیر ورک ، پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے قاضی ابراہیم گجر، پاکستان نظریاتی پارٹی کے طیب محمود اور آزاد امیدوار شامل ہیں ، 5 لاکھ 18 ہزار 620 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے ،پولنگ کیلئے 333 پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے ہیں ۔ گوجرانوالہ کینٹ، قلعہ دیدار سنگھ، راہوالی اور لدھیوالا وڑائچ کا علاقہ انتخابی حلقے میں شامل ہے۔

واضح رہے یہ نشست مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔ ادھر پی پی 203 ساہیوال میں 7 امیدوار میدان میں ہیں اور اس حلقہ کے رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 258122 ہے ، 185 پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔دوسری جانب ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کو گوجرانوالہ میں ن لیگی امیدوار کی انتخابی مہم کے دوران ضابطئہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کردیا ، انہیں آج 8 نومبر کی صبح 11 بجے الیکشن کمپلیکس گوجرانوالہ پیش ہونے کا حکم دیا ہے ، ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن نے کہاہے کہ عطاء اللہ تارڑ نے ن لیگی امیدوار کی انتخابی مہم میں شرکت کی،وفاقی وزرا کی انتخابی مہم میں شرکت قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...