مریم نواز نے سڑکوں کی صفائی کیلئے پہلے الیکٹرک سوئیپر ٹرک کا افتتاح کر دیا
وزیراعلیٰ پنجاب نے پاکستان کے پہلے فل الیکٹرک سوئیپر ٹرک کامعائنہ ،ورکنگ کا مشاہدہ کیا ،حکام نے بریفنگ دی لاہور رنگ روڈ پر الیکٹرک میکنیکل سوئیپر ٹرک صفائی اور سڑک کی دھلائی کرے گا، ماحولیاتی آلودگی میں کمی آئے گی
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب حکومت نے سڑکوں کی دھلائی اور صفائی کیلئے پاکستان کا پہلا فل الیکٹرک سوئیپر ٹرک متعارف کرادیا،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کے پہلے فل الیکٹرک سوئیپر ٹرک کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر انہوں نے فل الیکٹرک سوئیپر ٹرک کامعائنہ کیااور ورکنگ کا مشاہدہ کیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو پہلے فل الیکٹرک سوئپیر پراجیکٹ بارے بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ کے دوران متعلقہ حکام نے بتایا کہ لاہور رنگ روڈ پر الیکٹرک میکنیکل سوئیپر ٹرک صفائی اور سڑک کی دھلائی کرے گا،فل الیکٹرک سوئپیر/برومر پہلی مرتبہ سڑک پر موجود پانی جذب/صاف کرے گا ،یہ ٹرک چارجنگ کے بعد 70 کلومیٹر تک رینج میں کام کرے گا۔
فل الیکٹرک سوئپیر کے زیرو کاربن اخراج کی وجہ سے ماحولیاتی آلودگی اورسڑک پر گرد وغبار میں کمی آئے گی۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ فل الیکٹرک سوئپیرسے شور کم ہونے سے سمعی آلودگی کم کرنے میں مدد ملے گی،فیول اور مرمت وغیرہ کے بھاری اخراجات بھی ختم ہوجائیں گے ۔اد ھر وزیراعلیٰ مریم نواز نے بہاولنگر میں ہائی وولٹیج تار گرنے سے میاں، بیوی اور بیٹے کے جاں بحق ہونے پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے ۔ مریم نواز شریف نے غمزدہ خاندان سے ہمدردی اورظہار تعزیت کیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments