خیبر پختونخوا : فورسز کا آپریشن 4 دہشتگرد ہلاک، بم ڈسپوزل اہلکار دھماکے میں شہید

خیبر پختونخوا : فورسز کا آپریشن 4 دہشتگرد ہلاک، بم ڈسپوزل اہلکار دھماکے میں شہید

بنوں میں کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والے 4 دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد بم ڈسپوزل اہلکار عبدالجبار نے سراروغہ میں روڈ کلیئرنس کے دوران بارودی مواد پھٹنے سے جام شہادت نوش کیا

اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں،مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں سکیورٹی فو رسز نے کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ صوبے میں سکیورٹی فورسزکی عزم استحکام ویژن کے تحت فتنہ الخوارج کیخلاف موثر کارروائیاں جاری ہیں۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق ضلع بنوں میں سکیورٹی فورسز کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جبکہ ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد کرلیا۔

سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ علاقے میں ممکنہ دیگر دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشنز جاری ہے۔ سکیورٹی فورسز خیبرپختونخوا سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کیلئے پرعزم ہیں۔ دوسری جانب جنوبی وزیرستان میں بم دھماکے کے دوران پولیس بم ڈسپوزل اہلکار شہید ہو گیا۔سراروغہ میں روڈ کلیئرنس کے دوران پولیس بم ڈسپوزل اہلکار عبدالجبار بارودی مواد پھٹنے سے شہید ہوا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...