ملک کے 27 منرل واٹر برانڈز کاپانی پینے کیلئے غیرمحفوظ قرار
کراچی (این این آئی) پاکستان کونسل آف ریسرچ اِن واٹر ریسورسز (پی سی آر ڈبلیو آر) نے ملک بھر کے 27 منرل واٹر برانڈز کو پینے کے لیے غیر محفوظ قرار دے دیا ہے۔
پی سی آر ڈبلیو آر کی جولائی سے ستمبر 2026ء کی سہ ماہی رپورٹ کے مطابق ملک کے 20 شہروں سے بوتل بند پانی کے 223 برانڈز کے نمونے جمع کرکے ان کے کیمیائی اور جراثیمی معیار کی جانچ کی گئی۔ 195 برانڈز معیار پر پورا اترے ، جبکہ 27 برانڈز غیر محفوظ پائے گئے ۔رپورٹ کے مطابق کیمیائی جانچ میں 6 جبکہ جراثیمی جانچ میں 22 برانڈز کو غیر محفوظ قرار دیا گیا۔ بعض برانڈز میں دونوں طرح کے معیار کی خلاف ورزی بھی ہوسکتی ہے ۔پی سی آر ڈبلیو آر نے اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، ملتان، کراچی، لاہور، کوئٹہ، فیصل آباد، سکھر اور گوجرانوالہ سمیت ملک کے 20 شہروں سے پانی کے نمونے حاصل کیے تھے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments