فریقین کا20کروڑ جائیدادتنازع کاتین ماہ میں تصفیہ کرنے پراتفاق،اسلام آبادہائیکورٹ کا 5لاکھ ثالث فیس اداکرنیکاحکم
اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)اسلام آباد ہائیکورٹ نے 20 کروڑ روپے کی خاندانی جائیداد کے تنازع کا تصفیہ کراتے ہوئے فریقین کے درمیان 20 کروڑ روپے میں جائیداد خریدنے کا اتفاق کرنے پر تین ماہ میں جائیداد کا تصفیہ مکمل کرنے کا فیصلہ دے دیا۔
جسٹس ارباب محمد طاہرکی عدالت نے شہری محمد طارق بشیر کی درخواست پر جاری حکم میں کہا کہ 3 نومبر 2026 کو جاری کردہ حکم کی تعمیل میں ثالث نے خاندان کے افراد کے مابین تصفیے کی رپورٹ جمع کرائی،عدالت میں جمع کرائے گئے معاہدہ میں کہاگیاکہ ہم آپس میں 5 فروری 2027 تک تین ماہ کی مدت میں جائیداد کا تصفیہ کر لیں گے ،اگر ہم میں سے کوئی ایک یا ایک سے زیادہ افراد جائیداد کے خریدار بنتے ہیں تو اس کی قیمت 20 کروڑ روپے مقرر ہوگی،اگر ہم میں سے کوئی جائیداد خریدنے کی پوزیشن میں نہ ہوا تو اسے اوپن مارکیٹ میں فروخت کیا جائے گا، عدالت نے معاہدے کو عدالتی ریکارڈ کا حصہ بناتے ہوئے خاندان کے افراد کے درمیان مصالحت کرانے پر ثالث کی فیس 5 لاکھ روپے مقرر کرتے ہوئے فریقین کو دو دنوں میں فیس ادا کرنے کا حکم دیتے ہوئے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج ویسٹ اسلام آباد کا 12 اکتوبر کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments