سیاسی اختلافات کا حل مذاکرات سے نکالنے پر یقین :بیرسٹر گوہر

 سیاسی اختلافات کا حل مذاکرات سے نکالنے پر یقین :بیرسٹر گوہر

ملک اہم موڑ پر کھڑا ، فریقین ایک قدم پیچھے ہٹ کر عقل ودانش سے کام لیں عمران تک رسائی، ڈاکٹراور اہلخانہ سے ملاقات بنیادی مطالبہ :چیئرمین پی ٹی آئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ ملک اہم موڑ پر کھڑا ہے ، تمام فریقین ہوش کے ناخن لیں اور ایک قدم پیچھے ہٹ کر عقل و دانش سے کام لیں، ہم اختلافات کا حل مذاکرات اور سیاسی طریقے سے نکالنے پر یقین رکھتے ہیں، ہمارا مینڈیٹ چھینا گیا لیکن ہم نے ہمیشہ مذاکرات کی بات کی ہے ۔بونیر میں میڈیا سے گفتگو کرتے بیرسٹر گوہر علی خان نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران تک رسائی، ذاتی معالج اور اہل خانہ سے ملاقات بنیادی مطالبہ ہے، سپریم کورٹ کا 18 اگست کا فیصلہ تاحال عمل درآمد کا منتظر ہے ،سیاسی رہنماؤں کو غیرقانونی حراست میں رکھنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے ، پشاور ہائیکورٹ نے حبسِ بے جا کیس لارجر بینچ کے سامنے پیش کرنے کا حکم دیا ،لوگوں کو ضمانت ملنے کے باوجود حراست میں رکھنا انصاف کا قتل ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ذاتی مفادات اور انا کی خاطر لوگوں کو جیلوں میں رکھنا جمہوریت کے لیے خطرہ ہے ،وزیراعلیٰ خیبر پختونخواسہیل آفریدی اور سپیکر حبسِ بے جا میں ہیں، جنید اکبر اور ڈاکٹر امجد کو اٹھائے جانے کے بعد تاحال ان کے بارے میں کوئی معلومات نہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...