چھوٹے صوبے بننے سے اخراجات کم ، ترقی ہوگی:محمد علی درانی
ریفرنڈم مسئلے کا حل نہیں ،حکومت کوعوام کی رائے کے سامنے سرنڈر کرنا چاہئے پارلیمنٹ میں ابھی بات نہیں ہوئی:نیئر بخاری’’دنیا مہربخاری کے ساتھ’’ میں گفتگو
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر سیاستدان محمد علی درانی نے کہا ہے کہ میں نے 2008 میں دوصوبوں کی بات شروع کی تھی اور بہاولپور، جنوبی پنجاب صوبوں کیلئے صوبائی اسمبلی میں قرارداد پاس کروائی ،خیبر پختونخوا اسمبلی بھی ہزار ہ صوبے کی منظوری دے چکی ہے ،پروگرام ’’دنیا مہربخاری کے ساتھ’’ میں گفتگو کرتے ہوئے محمد علی درانی نے کہا ہے چھوٹے صوبے بننے سے ملک میں معاشی ترقی ہوگی، اخراجات بھی کم ہوں گے ،چار صوبوں کو مقدس گائے کیوں سمجھا جارہا ہے ؟ ،اس سے بڑا ظلم یہ ہے کہ لوکل گورنمنٹ نہیں ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ میرا واضح موقف ہے کہ ریفرنڈم مسئلے کا حل نہیں،الٹا ریفرنڈم بدنام ہوچکا ہے اسلئے ایسا کوئی اقدام ریفرنڈم کے ذریعے نہیں کرنا چاہیے ،بات یہ ہے کہ اگر عوام چاہتے ہیں کہ نئے صوبے بنیں تو پھر حکومت کو عوام کی رائے کے سامنے سرنڈر کرنا چاہئے یا نئے الیکشن کی طرف جانا چاہئے ۔سیکرٹری جنرل پی پی پی نیئر حسین بخاری نے کہا ہے صوبوں پر جو باتیں ہورہی ہیں اس کا متعلقہ فورم پارلیمنٹ ہے ،ابھی قومی اسمبلی اور سینیٹ میں ایسی کوئی بات نہیں ہوئی ،اگر عوام کی رائے آتی ہے اورآئین کے مطابق نئے صوبے بنتے ہیں تو پھرکسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے ،یہ اٹھارہویں ترامیم سے بھی بڑا کام ہے کیونکہ سینیٹ کی نشستیں تبدیل ہوں گی، اس پر بات تب ہو سکتی ہے جب یہ وفاقی کابینہ میں معاملہ آئے گا ، ریفرنڈم کے ذریعے آئین میں ترمیم نہیں ہوسکتی، آئین واضح ہے کہ وزیراعظم کابینہ کی منظوری سے ریفرنڈم کا معاملہ پہلے پارلیمان کے مشترکہ ایوان کے سامنے رکھیں گے اگر منظور ہوا تو یہ معاملہ صدر کے پاس منظوری کے لیے جائے گا،پیپلز پارٹی فیصلہ تب کرے گی جب معاملہ ان کے سامنے رکھا جائے گا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments