اقبال ڈے کی تقریب، کیک کاٹا

اقبال ڈے کی تقریب، کیک کاٹا

لاہور(سیاسی نمائندہ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کی رہائش گاہ پر شاعر مشرق، حکیم الامت علامہ محمد اقبال کے یومِ ولادت کے موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔۔

، جس میں رکن قومی اسمبلی خرم منور منج، سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی سمیت دیگر احباب نے شرکت کی۔ تقریب میں قومی یکجہتی کا پیغام دینے کے لیے کیک کاٹا گیا۔ شرکا نے شاعر مشرق علامہ اقبال کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے اس موقع پر کہا کہ علامہ اقبال کا فکر و فلسفہ ہمارے لیے مشعل راہ ہے ، کیک کاٹنے اور خوشی کا اظہار کرنے کا مقصد ہماری نوجوان نسل کو اپنے قومی ہیروز اور ان کے افکار سے جوڑنا ہے ، پاکستان کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کا واحد حل فکر اقبال پر عمل میں ہے ۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...