مقتول کے ورثا کوصلح کیلئے دھمکیاں معروف ٹک ٹاکر مسٹر پتلو گرفتار

مقتول کے ورثا کوصلح کیلئے دھمکیاں   معروف ٹک ٹاکر مسٹر پتلو گرفتار

ڈسکہ، سیالکوٹ (نامہ نگار ،نمائندہ دنیا، ڈسٹرکٹ رپورٹر )فراز گراؤنڈ سانحہ کے متاثرہ خاندان کو صلح کیلئے دھمکیاں دینے کے الزام میں مرکزی ملزم معروف ٹک ٹاکر انصر عرف مسٹر پتلو کو گرفتار کر لیا گیا ۔۔۔

فراز گراؤنڈ ڈسکہ میں مسٹر پتلو کی مہندی کی تقریب میں بھگدڑ سے جاں بحق ہونے والے محمد ریحان کے اہل خانہ کو صلح کرنے اور ملزموں کے حق میں بیان دینے کیلئے مبینہ طور پر دھمکیاں دینے کے الزام میں تھانہ صدر ڈسکہ میں درج مقدمے میں پولیس  نے مرکزی ملزم محمد انصر عرف مسٹر پتلو کو گرفتار کیا ہے ۔ تھانہ صدر ڈسکہ میں مقتول ریحان کے بہنوئی ابوبکر کی مدعیت میں دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ 

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...