ریٹائرڈ یامعذورملازم کی بیوی شوہریا ایک بچہ نوکری کا اہل قرار
اسلام آباد (ایس ایم زمان ) وفاقی حکومت نے دوران ملازمت مستقل طور پر معذور ہونے والے ملازمین کے اہل خانہ کیلئے تقرری کے ترمیمی قواعد جاری کیے ہیں۔۔۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق ریٹائرڈ یا معذور ملازم کے شوہر، بیوی یا ایک بچے کی تقرری کی جا سکے گی جو 17 اکتوبر 2024 یا اس سے پہلے سپریم کورٹ کے فیصلے اور فیڈرل کانسٹی ٹیوشنل کورٹ کے فیصلوں کے تحت ہے ، اس کیلئے لازم ہے کہ متعلقہ امیدوار نے معذور ملازم کی ریٹائرمنٹ کے ایک سال کے اندر درخواست دی ہو اور 13 اپریل 2005 قانون کی دیگر شرائط بھی پوری کی ہو ں ۔ وزارتِ قانون و انصاف کی قانونی رائے اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے تناظر میں جاری اس نئی پالیسی کے تحت ایسے بچوں کے معاملے میں جو سپریم کورٹ کے فیصلے کے وقت نابالغ تھے ، ایک سال کی مدت ان کی عمر 18 سال ہونے کے دن سے شروع ہوگی اور ان کے کیسز پر تقرری مذکورہ قواعد کے مطابق کی جائے گی ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اور اداروں کے سیکرٹریز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ان احکامات پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments