ن لیگ نے ہمیشہ ملک کی مضبوطی کیلئے کردار ادا کیا:اختیار ولی
اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی خان نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے مشکل حالات میں بھی ہمیشہ ملک کو مضبوط بنانے اور۔۔۔
قومی مفادات کے تحفظ کیلئے کردار ادا کیا ہے ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ اداروں کے درمیان تعاون ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرے گا۔ایک سوال پر اختیار ولی نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ پر زور دیا کہ ملک کے معاشی اور سیاسی استحکام کے فروغ کیلئے تعمیری کردار ادا کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments