21 ملین کافراڈ :این سی سی آئی اے نے 1.4ملین برآمد کرلیے

 21 ملین کافراڈ :این سی سی آئی اے نے 1.4ملین برآمد کرلیے

راولپنڈی کے شہری کو واٹس ایپ گروپ کے ذریعے زیادہ منافع کا جھانسہ دیا گیا ملزم جسمانی ریمانڈ پر، دیگر ملزمان کی شناخت،باقی رقم کی وصولی کیلئے کوششیں جاری

اسلام آباد (اے پی پی) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے ) نے 21ملین( 2 کروڑ 10 لاکھ) روپے سے زائد کے آن لائن ٹریڈنگ اور سرمایہ کاری فراڈ کے کیس میں گرفتار ملزم سے 1.4ملین (14 لاکھ) روپے برآ مد کرلیے ۔ متاثرہشہری کو مبینہ طور پر ‘‘v185-Wharton’’ نامی واٹس ایپ گروپ کے ذریعے زیادہ منافع کا لالچ دے کر دھوکہ دیا گیا۔این سی سی آئی اے حکام نے بتایا کہ راولپنڈی کے رہائشی محمد ارشد ولد عامر خان کو مبینہ طور پر واٹس ایپ گروپ ‘‘v185-Wharton’’ کے ذریعے ایک جعلی آن لائن سرمایہ کاری سکیم میں سرمایہ کاری کی ترغیب دی گئی جس میں پرکشش مواقع اور زیادہ منافع کا وعدہ کیا گیا تھا۔حکام کے مطابق شکایت کنندہ نے اپنے بینک کھاتوں سے مجموعی طور پر 2 کروڑ 10 لاکھ 18 ہزار 511 روپے موبائل بینکنگ ایپلی کیشن اور اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے مشتبہ افراد کے فراہم کردہ مختلف کھاتوں میں منتقل کیے ۔این سی سی آئی اے نے گرفتار ملزم سے 14 لاکھ روپے برآمد کرلیے جبکہ وہ مزید تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ پر ہے ۔ مبینہ فراڈ میں ملوث دیگر افراد کی شناخت اور باقی رقم کی وصولی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...