ریلوے مسائل حل کرنے کیلئے 31دسمبر کی ڈیڈلائن،افسروں، عملہ کی چھٹیاں بند
راولپنڈی( خصوصی نامہ نگار) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے رواں سال پاکستان ریلو ے کی آمدن 160 ارب روپے تک پہنچانے کا اعلان کرتے ہوئے۔۔
کہا ہے کہریلوے کے مسائل حل کرنے کے لئے 31 دسمبر کی ڈیڈ لائن مقرر کی ہے ، اس دوران چھٹیاں بند ہوں گی اور تمام افسران و عملہ فیلڈ میں موجود رہے گا ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا عوام ایکسپریس کی نجکاری کے بعد تزئین و آرائش مکمل کر لی گئی ہے اور ٹرین نجی شعبے کے تعاون سے سفر شروع کر رہی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments