بلوچستان کسٹمز کی کارروائی ٹرک سے 51کلو چرس برآمد
گاجروں کی آڑ میں منشیات سمگلنگ بلوچستان سے کراچی کی جارہی تھی مالیت 23کروڑ 95 لاکھ روپے ، ٹرک ڈرائیور قاسم موقع پر گرفتار
گڈانی (سٹاف رپورٹر ) پاکستان کسٹمز نے بلوچستان سے کراچی منشیات سمگل کرنے والے نیٹ ورک کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 51 کلوگرام چرس برآمد ( باقی صفحہ3نمبر11)
کرلی اور سمگلنگ میں استعمال ہونے والے ٹرک کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ برآمد شدہ منشیات اور گاڑی کی مجموعی مالیت 23 کروڑ 95 لاکھ روپے بتائی گئی ہے ۔ ملزمان نے منشیات کی ترسیل کے لیے گاجروں کی تجارتی کھیپ کی آڑ میں خصوصی خفیہ خانے بنا رکھے تھے ۔پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ کے مطابق یہ کارروائی گزشتہ روز آر سی ڈی ہائی وے پر ڈیجیٹل انفورسمنٹ اسٹیشن (DES) خرخیرہ، بلوچستان میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر عمل میں لائی گئی کسٹمز حکام کوئٹہ سے کراچی آنے والی گاڑیوں کی نگرانی اور جانچ پڑتال کر رہے تھے کہ اس دوران رجسٹریشن نمبر TKT-358 کے حامل ایک ٹرک کو مشکوک ہونے پر روک لیا گیا بظاہر ٹرک میں گاجروں کی تجارتی کھیپ منتقل کی جا رہی تھی، تاہم گاڑی کی تفصیلی جسمانی تلاشی کے دوران سامان کے اندر منشیات چھپانے کیلئے تیار کیے گئے خصوصی خفیہ خانے دریافت ہوئے ، جن سے 51 کلوگرام چرس برآمد ہوئی کارروائی کے دوران ٹرک ڈرائیور قاسم، ساکن ضلع قلعہ عبداللہ، کو موقع پر گرفتار کرلیا گیا۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق منشیات بلوچستان کے علاقے گلستان سے گاڑی میں لوڈ کی گئی تھیں اور انہیں کراچی میں سپلائی کے لیے منتقل کیا جا رہا تھا۔ کسٹمز حکام نے برآمد شدہ منشیات اور سمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑی کی مجموعی مالیت 23 کروڑ 95 لاکھ روپے مقرر کی ہے
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments