اہم عہدوں پر رہے اورگجرات کی حالت کیوں نہ بدلی؟:عظمیٰ

اہم عہدوں پر رہے اورگجرات کی حالت کیوں نہ بدلی؟:عظمیٰ

پرویز الٰہی دور میں وائٹ پیپر منصوبوں کے فنڈز جاری ہوئے ، کام خلا میں ہوتا رہا آپ کے تو ٹبر کی لمبی کہانیاں ، کہیں گے تو پوری سنا دوں گی:حسین الٰہی کے بیان پر ردعمل

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اطلاعات عظمٰی بخاری نے چودھری شجاعت کے بھتیجے حسین الہٰی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کئی سال سے مختلف عہدوں پر رہنے کے باوجود بھی گجرات کی تو آپ حالت بدل نہیں سکے ، لاہور کی بات کرتے شرم نہیں آتی، ڈپٹی وزیراعظم، وزیراعلٰی ، سپیکر، وفاقی اور صوبائی وزیر ہونے کے باوجود گجرات کے لیے کیوں نہیں کچھ کر سکے ؟ پہلے اس سوال کا جواب دیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر عظمٰی بخاری کا کہنا تھا کہ ہمیں معلوم ہے مریم نواز پنجاب میں جو کام کر رہی ہیں اس کی تکلیف کچھ لوگوں کو بہت زیادہ ہو رہی ہے ، پنجاب کے عوام مریم نواز کی خدمت کی سیاست کو ہر ضمنی الیکشن میں مینڈیٹ دے رہے ہیں، کچھ لوگوں  کو ہضم نہیں ہو رہا۔ تاریخ میں پہلی مرتبہ مریم نواز کی حکومت نے گجرات کے لیے 12 ارب روپے کے فنڈز دیے ، ان 12 ارب سے گجرات میں درجنوں منصوبے شروع کیے گئے جن میں گجرات کا میگا سیوریج پلان بھی شامل ہے ۔ وزیراعلیٰ کی جانب سے ابھی حال ہی میں 9 ارب 80 کروڑ روپے کا گجرات سرگودھا روڈ منصوبہ شروع کیا، جس کے تحت 94اعشاریہ 30 کلومیٹر سڑک کی تعمیر و بحالی اور منڈی بہاؤالدین میں 27اعشاریہ 90 کلومیٹر سڑک کو دورویہ بنایا جائے گا، جب کہ پرویز الہٰی کے دور میں گجرات کے لیے وائٹ پیپر منصوبے شروع کیے گئے ، ان وائٹ پیپر منصوبوں کے فنڈز پہلے جاری ہوئے اور منصوبے خلا میں بنتے رہے ، آپ کے تو پورے ٹبر کی لمبی چوڑی کہانیاں ہیں، کسی وقت کہیں گے تو پوری سنا دوں گی۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...