کیمرہ لگی عینکوں کی فروخت پر پابندی کی درخواست پر رپورٹ طلب

کیمرہ لگی عینکوں کی فروخت پر پابندی  کی درخواست پر رپورٹ طلب

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کیمرہ لگی عینکوں کی فروخت پر پابندی کی درخواست پر وفاقی و صوبائی لا افسران سے اقدامات سے متعلق رپورٹ 18 نومبر تک طلب کرلی۔

اسسٹنٹ اٹارنی جنرل رفاقت ڈوگر نے عملدرآمد رپورٹ میں مؤقف بتایا کہ وزارت تجارت نے سفارشات مرتب کرکے پیش کردی ہیں اور معاملہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے پاس پہنچ چکا ہے ، اقتصادی رابطہ کمیٹی میں غور و خوض کے بعد قانون سازی کا عمل شروع ہوگا۔عدالت نے استفسار کیا کہ حکومت پاکستان نے اس معاملے پر قانون سازی کیلئے اب تک کیا اقدامات کیے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...