پرندوں کے چہچہانے کی آوازیں ختم ہوتی جا رہی ہیں : ہائیکورٹ
2سال پہلے چڑیاں چہچہاتی تھیں ،اب کسی نے ان پرندوں کی آوازیں سنیں؟ پرندوں کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے :جسٹس شہرام،لائیو سٹاک افسر طلب
لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چودھری نے پرندوں اور جانوروں کے تحفظ کیلئے کئے گئے اقدامات پر مشتمل دو سال کی مفصل رپورٹ سمیت سینئر افسر محکمہ لائیو سٹاک کو طلب کرلیا،عدالت نے پرندوں اور جانوروں کی زندگیوں کو محفوظ نہ بنانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ لائیو سٹاک کے اقدامات پر عدم اطمینان ظاہر کر دیا،عدالت نے استفسار کیا کہ پرندوں اور جانوروں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لیے کیا اقدامات کئے گئے ؟عدالت نے ریمارکس دئیے کہ دو سال پہلے شہر میں چڑیوں کے چہچہانے کی آوازیں آتی تھیں، اب کبھی کسی نے ان پرندوں کے چہچہانے کی آوازیں سنیں؟ صبح سویرے پرندوں کے چہچہانے کی آوازیں بھی ختم ہوتی جا رہی ہیں،پرندوں کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے ،عدالت نے اس نوعیت کی تمام درخواستیں یکجا کرنے کی سفارش کرتے ہوئے فائل چیف جسٹس ہائیکورٹ کو بھجوا دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments