بڑی طاقتوں کی غفلت کی سزا ترقی پذیر ملکوں کو کیوں ملتی ؟

بڑی طاقتوں کی غفلت کی سزا ترقی پذیر ملکوں کو کیوں ملتی ؟

2022کے سیلاب کے بعد پاکستان کیلئے اعلان کردہ امداد کا نصف بھی نہ ملا

(تجزیہ: سلمان غنی)

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ ترکیہ کا بنیادی مقصد تو عالمی موسمی تبدیلی کانفرنس میں شرکت، موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے نمٹنے کیلئے سفارشات کی تیاری اور مؤثر اقدامات کا تعین تھا مگر اس موقع پر عالمی و علاقا ئی لیڈر شپ کی کانفرنس میں موجودگی اور سائیڈ لائن پر دوطرفہ ملاقاتوں کے سلسلہ نے اس کانفرنس کی اہمیت و حیثیت میں اور اضافہ کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی بھی یہاں ترکیہ کی لیڈر شپ کے علاوہ ایرانی صدر ،کویت کے وزیراعظم ، بنگلہ دیش کے وزیراعظم، سوڈان کی مشاورتی کونسل کے سربراہ ،سعودی عرب کے وزیر توانائی ، فن لینڈ کے صدر سمیت دیگر اہم ممالک کی لیڈر شپ سے ملاقاتوں  کا سلسلہ جاری ہے۔ بڑی طاقتوں کی غفلت کی سزا ترقی پذیر ملکوں کو کیوں ملتی ؟۔

مذکورہ کانفرنس میں وزیراعظم شہباز شریف نے موسمیاتی تبدیلی کے پاکستان پر مضر اثرات اور خصوصاً معیشت کو پہنچنے والے نقصان پر حقیقت پسندانہ انداز میں پاکستان کا کیس پیش کیا اور بتایا کہ 2022ء میں پاکستان کا ایک تہائی حصہ سیلاب کے پانی میں ڈوبا رہا جس کے مضر اثرات ہماری معیشت اور زراعت پر پڑے ۔ 2022کے سیلاب کے بعد پاکستان کیلئے اعلان کردہ امداد کا نصف بھی نہ ملا۔پاکستان نے کانفرنس کو آگاہی دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں صاف توانائی کا تناسب تقریباً 55 فیصد تک پہنچ گیا۔ حالیہ دو سالوں میں تقریباً 20 میگا واٹ تقسیم شدہ توانائی شمسی صلاحیت سے حاصل کی گئی۔ پاکستان کی جانب سے کانفرنس کے موقع پر ایک پویلین بھی قائم کیا گیا۔ کانفرنس میں بتایا گیا کہ گرین ہاؤس گیسز اور جیو ایٹم ایندھن کے استعمال اس کی اصل وجہ ہے اس کے اثرات پہلے ہی عالمی سطح پر ظاہر ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے درجہ حرارت میں اضافہ، شدید موسمی واقعات اور سمندر کی سطح میں اضافہ شامل ہے اور غریب ممالک سب سے زیادہ متاثرین میں شامل ہیں۔

غریب ممالک اور کمیونیٹیز قدرتی وسائل پر زیادہ انحصار کرتے ہیں اور موسمیاتی آفات کامقابلہ کرنے کی کمزور صلاحیت کی وجہ سے وہ اس سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔ کانفرنس میں موسمیاتی تبدیلی کے عمل کے اثرات کے سدباب بارے واضح کیاگیا کہ شمسی ہوا اور دوسری توانائی جیسی صاف توانائی کی بڑے پیمانے پر ترقی اور کوئلے کی بجلی کی بندش اس کے سدباب کے لئے اہم ہے اورپاکستان نے صاف توانائی کا تناسب 55 فیصد سے بڑھا دیا ہے جس پر پاکستان کے اس عمل کو کانفرنس میں سراہا گیا ،شرکا نے کلیدی عالم طاقتوں کی جانب سے اپنی ذمہ داری سے تساہل کی وجہ ان کی سیاسی مرضی،معاشی دباؤ اور قلیل مدتی مفادات کے تحفظ کو قرار دیا اور کہا صرف ترقی یافتہ ممالک کی جانب سے سیاسی عزم اور مالی وعدوں کو ٹھوس عمل میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے بلکہ زیادہ منصفانہ عالمی حکمران ڈھانچے کی ضرورت ہے ۔

مذکورہ کانفرنس کی ایک اہم بات خصوصاً ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے وزیراعظم شہباز شریف کی سائیڈ لائن ملاقات ہے جسے صرف رسمی سفارتی سرگرمی تو قرار نہیں دیا جا سکتا لیکن یہ پاکستان ایران اور خطے کے بدلتے حالات میں انتہائی اہمیت کی حامل ہے اور سوال یہ ہے کہ کیا وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر سے ملاقات پاکستان کو ایران اور خلیجی ممالک کے درمیان اعتماد سازی اور علاقائی کشیدگی میں کمی کیلئے ایک مؤثر سفارتی کردار ادا کرنے کا موقع فراہم کرسکتی ہے ۔وزیراعظم شہباز شریف کی یہاں ایرانی صدر طیب اردوان سے ملاقاتوں کے عمل کو علاقائی امن و استحکام میں مکہ دفاعی معاہدے کے اراکین ملکوں کے کردار اور خصوصاً سعودی عرب کی سلامتی اور حرمین شریفین کے تحفظ کو یقینی بنانے کے بارے میں بھی اہمیت کا حامل بتا یا جا رہا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...