پٹرول 3 اور ڈیزل 4 روپے لٹر مزید سستا کر دیا گیا
پٹرول کی نئی قیمت 332 اورڈیزل کی 360 روپے لٹر ہوگئی
اسلام آباد (نامہ نگار،مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزیدکمی کا اعلان کردیا،اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول 3 روپے جبکہ ڈیزل 4 روپے لٹر سستا کیا گیا ہے ، نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی نئی قیمت 332 روپے فی لٹر مقرر کی گئی ہے ،ڈیزل کی نئی قیمت 360 روپے لٹر ہوگئی ہے ،پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 13نومبر کے لیے ہوں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments