ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 2 کروڑ 58 لاکھ ڈالر کمی

ملکی زرمبادلہ ذخائر میں  2 کروڑ 58 لاکھ ڈالر کمی

اسلام آباد(دنیا نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک)ملکی زرمبادلہ ذخائر میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق مرکزی بینک کے ذخائر میں ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد سٹیٹ بینک کے ذخائر 21 ارب 57 کروڑ ڈالر ہوگئے۔

کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 3 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد کمرشل بینکوں کے ذخائر 5 ارب 26 کروڑ ڈالر رہ گئے ۔دوسری جانب ملکی مجموعی زرمبادلہ ذخائر میں 2 کروڑ 58 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ، جس کے بعد مجموعی ذخائر 26 ارب 83 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...