فریال تالپور کا دورہ لاہور بدانتظامی، رابطوں کے فقدان کی نذر
انتظامات میں ابہام، عہدیدار کی برطرفی نے تنظیمی ہم آہنگی پر سوالات اٹھا د ئیے صحافیوں سے ملاقاتوں میں مبینہ پسند و ناپسند، اہم چینلز کے نمائند ے نظرانداز
لاہور (اپنے نامہ نگار سے )پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما فریال تالپور کا دورہ لاہور بدانتظامی، تنظیمی اختلافات اور رابطوں کے فقدان کے باعث تنازعات کا شکار ہوگیا۔ دورے کے دوران صوبائی و مقامی تنظیموں کے درمیان رابطوں کی کمی، پروگراموں کی ذمہ داریوں میں ابہام، کارکنوں کا احتجاج اور میڈیا سے ملاقاتوں میں مبینہ پسند و ناپسند کے معاملات سامنے آئے ۔ پارٹی دفتر میں ناشتے کے موقع پر غیر متعلقہ افراد کی آمد سے بدنظمی پیدا ہوئی اور سکیورٹی اہلکاروں کو انہیں باہر نکالنا پڑا ۔میڈیا رابطوں کے حوالے سے بھی اختلافات سامنے آئے ۔ سینئر صحافیوں سے ملاقات کی اطلاع پنجاب کے میڈیا سیل کے بجائے کراچی سے جاری کی گئی، جبکہ صحافیوں اور ٹی وی اینکرز سے ملاقات میں مبینہ طور پر پسندیدہ افراد کو ترجیح دینے اور اہم میڈیا چینلز کے نمائندوں کو نظرانداز کرنے کی شکایات سامنے آئیں،ادھر کارکنوں نے صوبائی دفتر کے باہر پنجاب قیادت کے خلاف احتجاج کیا، جس کے بعد پیپلز پارٹی لاہور کے نائب صدر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ، تاہم انتظامی بدنظمی، کارکنوں کے احتجاج ،میڈیا رابطوں سے متعلق شکایات نے پیپلز پارٹی پنجاب کی تنظیمی ہم آہنگی اور دورے کی تیاریوں پر سوالات کھڑے کر د ئیے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments