مولانا کیخلاف پروپیگنڈا :جے یو آئی کے پختونخوا میں مظاہرے

مولانا کیخلاف پروپیگنڈا :جے یو آئی کے پختونخوا میں مظاہرے

مظاہرین نے صوبے میں گورنر راج اور ایمرجنسی کا نفاذ مسترد کر دیا معدنیات کی تلاش کے معاہدوں کی تفصیلات سامنے لائیں:مقررین

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی )جمعیت علمائے اسلام(ف)نے پارٹی قیادت کیخلاف مبینہ پروپیگنڈے اور تجاوزات کے خلاف کارروائیوں پر پختونخوا کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے ، پشاور میں احتجاجی مظاہرہ کی قیادت جے یو آئی کے ضلعی امیر مفتی مسکین شاہ نے کی جس میں مولانا عطا الحق ، سابق میئر پشاور حاجی زبیر علی، جنرل سیکرٹری مولانا احمد علی اور دیگر نے شرکت کی ،مظاہرین نے پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کو مسترد کر دیا۔ پارٹی کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عطاالرحمن نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی  جانب سے تجاوزات کے خلاف کارروائیوں میں قانونی دکانوں، تجارتی عمارتوں، گھروں اور مساجد کو نشانہ بنایا گیا ہے ، مولانا فضل الرحمن اور دیگر رہنماؤں کے خلاف جعلی بیانات اور پروپیگنڈے کی مذمت کرتے ہیں ۔ جے یو آئی رہنماؤں نے شرکا سے خطاب میں پختونخوا کے معدنی وسائل کے انتظام اور استعمال پر تحفظات کا اظہار کرتے مطالبہ کیا کہ معدنیات کی تلاش، نکاسی اور نقل و حمل کے حوالے سے غیر ملکی ممالک کے ساتھ کئے معاہدوں کی تفصیلات منظر عام پر لائی جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...