ضلع بنوں میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ
پشاور (اے پی پی) ڈپٹی کمشنر بنوں ضیاالرحمن نے ضلع میں امن و امان، عوام کی آزادانہ نقل و حرکت اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے پیش نظر۔۔۔
دفعہ 144 ضابطہ فوجداری کے تحت ضلع بھر میں موٹر سائیکلوں پر ڈبل سواری، گاڑیوں کے کالے شیشوں، اسلحے کی نمائش، احتجاجی اجتماعات اور جلوسوں کے انعقاد، سڑکوں پر لائوڈ سپیکرکے استعمال، عوامی سڑکوں، شاہراہوں یا دیگر مقامات پر ٹریفک کی روانی میں خیمے لگانے یا رکاوٹ کھڑی کرنے جیسی سرگرمیوں پر 15نومبر سے 13دسمبر 2026 تک سخت پابندی عائد کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments