نئے صوبوں پر کام تیز ، ن لیگ کو واضح پوزیشن لینا پڑیگی:نجم سیٹھی

 نئے صوبوں پر کام تیز ، ن لیگ کو واضح پوزیشن لینا پڑیگی:نجم سیٹھی

ملاقات نہ ہونے اور فنڈز نہ ملنے پر ارکان اسمبلی کو وزیر اعلیٰ سے شکایات ہیں ملک احمد متحرک، کھچڑی پک رہی :آج کی بات سیٹھی کے ساتھ میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ خواجہ آصف کی طر ف سے یہ بیان آیا ہے کہ تیزی کے ساتھ معاملے کوآگے بڑھایا جارہا ، نئے سال میں نیا سسٹم آسکتا ہے ، ان کے کہنے کا مطلب ہے کہ جنوری تک یہ طے ہوجائے گا یہ کام کرنا ہے ، سب تیار ہوجائیں گے ،اس کے بعد اگلے سال کام کو کردیا جائے گا،ابھی تو اس پر کام کرنا ہے ،حتمی فارمولا کیا ہےاور کیا نہیں ہے ؟، دنیا نیوز کے پروگرام ’’آج کی بات سیٹھی کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا میراخیال ہے کہ اگلے ایک دو ماہ میں کچھ چیزیں سامنے آجائیں گی ،28ویں ترمیم بھی پاس ہوجائے گی،خواجہ آصف کے بیان سے ن لیگ کو اندازہ ہے نئے صوبوں پر کام تیز ہو گیا ،اس پر ن لیگ کو واضح پوزیشن لینا پڑے گی۔ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مریم نواز پرتنقید بڑھ رہی ہے ،شکایات یہ ہیں کہ وہ اپنے ایم پی ایز کو نہیں ملتیں،ا ن کے کام نہیں ہوتے ،مریم نواز فنڈٖز نہیں دیتیں ،فنڈز نہیں مل رہے تو اس وجہ سے ایم پی ایز،ایم این ایز ناراض ہیں یعنی ان کے دوست ناراض ہیں ،مریم نواز کے جو فیورٹ ہیں ا ن کو مل جاتاہے ،اس وجہ سے وہ تنقید کرتے ہیں۔

سپیکر پنجاب ملک احمد کے کام رکے ہوئے ہیں ،ان کا نواز شریف کے ساتھ قریبی رشتہ ہے مگر انہیں گھاس نہیں ڈالی جا رہی ، اب و ہ کھل کر سامنے آگئے ہیں، وہ اب نئے صوبوں کی حمایت کر تے ہیں، وہ تو یہاں تک کہہ ر ہے ہیں اس معاملے سے متعلق پارلیمنٹ کو بائی پاس کرنا پڑے وہ بھی کیاجاسکتاہے ، یعنی یہ اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے دھمکی ہے کہ اگر پارلیمنٹ کے اندر ن لیگ اور پیپلز پارٹی مل کر بل پاس نہیں کر ینگے تو ہم پارلیمنٹ کو بائی پاس کردیں گے ،عوام سے ریفرنڈم کروا کر آئینی عدالت سے منظور کروالیں گے ۔انہوں نے کہا میں سمجھتا ہوں ملک احمد فرنٹ فٹ پر اورسامنے آگئے ،یہ بہت بڑی پیش رفت ہے ،اب ایک افواہ اڑ رہی ہے کہ اگرملک احمد مریم نواز کے خلا ف تحریک عدم اعتماد پر تیار ہوجائیں تو ملک احمد کو168 ووٹ کی ضرورت پڑے گی، لوگوں نے گننا شروع کردیا ہے کہ ملک احمد 160 ،170 تک پہنچ گئے ہیں،ق لیگ، استحکام پاکستان پارٹی ،پی ٹی آئی کے ووٹ ملک احمد کو ملیں گے ، کچھ لوگ کہہ رہے ہیں ن لیگ کے 70 ارکان سپورٹ کررہے ہیں،یہ سب ہوا میں نہیں ہورہا،ا س کا مطلب ہے کھچڑی پک رہی ہے ، ایسا کرنا ممکن نہیں،صرف یہ مریم نواز پرپریشر ڈالا جارہا ہے ،مریم نواز نے ایسے ہی حکومت چلانی ہے تو پھر زیادہ دیر نہیں چل سکے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...