جیل ملاقات سازش، انتظار کیخلاف منصوبہ بندی :نعیم پنجوتھا
اب جو بھی بات ہوگی، براہ راست بانی سے ہوگی،بس وقت کا انتظار ہے
راولپنڈی (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وکیل نعیم پنجوتھا نے اڈیالہ جیل میں ہونے والی ملاقات کو سازش قرار دیتے ہوئے انتظار پنجوتھا کو بھی منظم منصوبے کے تحت ہٹائے جانے کا الزام عائد کیا ہے ۔ ایک بیان میں نعیم پنجوتھا نے کہا کہ ایک ایجنڈے کے تحت انتظار پنجوتھا کے خلاف منصوبہ بندی کی گئی اور انہیں مسلسل گمراہ کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نہ تو اس روز اور نہ ہی اس سے پہلے انتظار پنجوتھا کو ہٹانا چاہتے تھے ۔ نعیم پنجوتھا کے مطابق اب جو بھی بات ہوگی، براہ راست بانی پی ٹی آئی سے ہوگی، بس وقت کا انتظار ہے ۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو باہر نکالنے کے بجائے یہاں اپنے ہی لوگوں کی ٹانگیں کھینچی جا رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمارا لیڈر باہر آکر رہے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments