بیک بینچ پر بیٹھ کر بھی پارٹی کی خدمت اعزاز ہوگا:ملک احمد

 بیک بینچ پر بیٹھ کر بھی پارٹی کی خدمت اعزاز ہوگا:ملک احمد

میری قیادت نواز شریف ، زندگی میں صرف شہباز ، حمزہ یا مریم کا ووٹ مانگا چودھری سالک کو بغیر ثبوت بات نہیں کرنی چاہیے تھی :سپیکر پنجاب اسمبلی

لاہور(آئی این پی )سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا کہ میری قیادت نواز شریف ہیں، میں نے زندگی میں کبھی ووٹ مانگا ہے تو وہ شہباز شریف ، حمزہ شہباز یا پھر مریم نواز کیلئے مانگا ہے ، بیک بینچ پر بیٹھ کر بھی پارٹی کی خدمت کرنا اعزاز ہوگا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اگر نوازشریف کا فیصلہ ہوگا کہ میں پیچھے بیک بینچ پر بیٹھ کر پارٹی کی خدمت ایک کارکن کی حیثیت سے کروں تو میرے لئے یہ بھی اعزاز کی بات ہوگی،میں ان کے ٹکٹ پر  منتخب ہوا ، ان کے دھڑے کا آدمی ہوں ۔نئے صوبے کے لئے وزیراعلی بننے کے حوالے سے اپنے متعلق گردش کرنے والی باتوں پر انہوں نے کہا کہ یہ سوال ان لوگوں سے پوچھاجائے جو میرا نام لے کر ایسی باتیں کر رہے ہیں۔مجھے نہیں معلوم وہ ایسا کیوں کر رہے ہیں، یہ باتیں ہماری مخالف سیاست سے تعلق رکھنے والوں نے کیں،میں نے ایسی کوئی بات نہیں کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو آگے لے جانے کیلئے ایسے اقدامات کرنے چاہئیں جن کی بنیاد پر عام لوگوں کا بھلا ہو اور مریم نواز اسی سمت میں کام کر رہی ہیں ، اگر چودھری سالک کے پاس کوئی ثبوت نہیں تھا تو انہیں یہ بات نہیں کرنی چاہیے تھی اور اگر ایسی کوئی بات تھی بھی تو انہیں وزیراعلیٰ یا وزیراعظم سے بات کرنی چاہیے تھی،ممکن ہے ڈی سی سے متعلق انہوں نے کسی خواہش کا اظہار کیا ہو جسے حکومت نے تسلیم نہ کیا ہو ، میں نے تو انہیں یہی مشورہ دیا اس معاملے پر مزید بات نہ کریں۔سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ اگر انہیں کرپشن کا خدشہ ہے تو انہیں پنجاب حکومت کے اینٹی کرپشن کے اقدامات دیکھنے چاہئیں، جن کی مثال ماضی قریب میں نہیں ملتی،۔پی ٹی آئی کے ساتھ ڈیل کے معاملے وفاقی حکومت اور قومی اسمبلی کا معاملہ ہے ،اگر کوئی ترمیم ہے تو اسے کھل کر سامنے لانا چاہیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...