مہنگائی آسمان پر آٹا190،ایل پی جی650روپے کلو،روٹی25،نان30کا ہو گیا
روغنی نان 80،ڈبل روٹی 230، ٹماٹر 250،پیاز 220، آلو 60،سیب 400رو پے کلو ،انڈے 280روپے درجن شملہ مرچ 220،مٹر 250،بینگن 140، گوبھی 120، ادرک 500،لہسن300،گاجر 90،سبز مرچ 110 روپے کلو
اسلام آباد (سید قیصر شاہ )مہنگائی کا طوفان تھم نہ سکا ، دیگر اشیا ئے ضروریہ کے بعداب آٹا اور روٹی کی قیمتیں بھی آسمان پر پہنچ گئیں ، سلنڈر کی گیس ساڑھے تین سو سے بڑھ کر ساڑھے چھ سو روپے کلو تک جاپہنچی ،چکی کا آٹا 190 روپے کلو فروخت کیا جانے لگا ، آٹا کی قیمت بڑھنے سے سادہ روٹی 20 کے بجائے 25 ،خمیری روٹی اور نان 30 ،روغنی نان 80 روپے ، سادہ ڈبل روٹی بڑی 230 روپے جبکہ ایل پی جی 650 روپے کلو تک پہنچ گئی ہے ۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کم وبیش 30 روپے فی لٹر تک کمی کے اثرات بھی عام آدمی تک نہیں پہنچ پائے جبکہ موسمی سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں بھی عام آدمی کی دسترس سے باہر ہیں، ٹماٹر 250 ،پیاز 220 ،پھیکا آلو 60 ،شملہ مرچ 220 ،مٹر 250 ،بیگن 140 ،پھول گوبھی 120 ،بند گوبھی 140 ، ادرک 500 ،لہسن دیسی 300 ،گاجر 90 ،سبز مرچ 110 ، شلجم 100 ،ٹینڈے 200 روپے کلو ، سیب 400 ،امردو 300 ،انگور 800 ،انار 900 روپے کلو ، کیلا 150 ،فروٹر 250 روپے درجن ، شیور انڈے 280 روپے درجن فروخت کیے جارہے ہیں ، گیس سلنڈر مہنگا ہونے سے ڈھابے اور چھپڑ ہوٹل پر بھی چائے کے ریٹ بڑھا دئیے گئے ہیں جس کے باعث عام متوسط اور سفید،پوش طبقے کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments