اسلامی یونیورسٹی اسلام آبادمیں کتے کے حملے میں زخمی طالبعلم چل بسا

اسلامی یونیورسٹی اسلام آبادمیں  کتے کے حملے میں زخمی طالبعلم چل بسا

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد میں ایک ماہ قبل کتے کے حملے میں زخمی ہونے والا طالب علم چل بسا، جاں بحق طالب علم کی شناخت سفیان رشید کے نام سے ہوئی ہے۔۔۔

جو یونیورسٹی کے شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کے پانچویں سمسٹر کا طالب علم اور دیر کوٹ کا رہائشی تھا۔اطلاعات کے مطابق سفیان رشید کو تقریباً ایک ماہ قبل ہاسٹل نمبر پانچ کے سامنے ایک کتے نے کاٹ کر زخمی کر دیا تھا،طالب علم کے انتقال کی خبر سے یونیورسٹی طلبا میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے ، طلبا کی جانب سے آج بروز بدھ صبح دس بجے ایڈمن بلاک کے سامنے احتجاجی مظاہرے کی کال دی گئی ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...