اسلام آباد ہائیکورٹ : ون کانسٹیٹیوشن ایونیو انکوائری رپورٹ طلب

اسلام آباد ہائیکورٹ : ون کانسٹیٹیوشن ایونیو انکوائری رپورٹ طلب

اسلام آباد (رضوان قاضی) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس اور جسٹس ایاز شوکت پرمشتمل ڈویژن بینچ نے ون کانسٹیٹیوشن ایونیو اپارٹمنٹ مالکان کی بے دخلی کے خلاف درخواست پر وزیر اعظم کی ہدایت پر قائم کابینہ کمیٹی کی مکمل انکوائری رپورٹ طلب کرلی۔

 انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کے دوران درخواست گزار وکیل نے کہا جے آئی ٹی رپورٹ آگئی ہے وہ منگوا لیں، جسٹس انعام امین منہاس نے کہا اگر انکوائری رپورٹ آگئی ہے تو آپ کے خدشات دور ہو جائیں گے، لا افسران سے کہا 21 اکتوبر کو انکوئری کی رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا تھا، یہاں پورے اسلام آباد کے خلاف ایکشن ہو گیا کم سے کم آپ کے رائٹ کا تحفظ ہو گیا ہے ۔ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عظمت بشیر نے یقین دہانی کرائی کہ آئندہ سماعت پر رپورٹ پیش کر دیں گے ۔ ادھر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سردار سرفراز ڈوگر نے تحریری حکم نامہ میں سی ڈی اے کو درخواست گزار متاثرین کے کیسز 15 روز میں نادرا ای بیلٹنگ سسٹم میں شامل کرکے قرعہ اندازی کا عمل مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا حکم پر عمل نہ ہونے کی صورت میں چیئرمین سی ڈی اے ذاتی حیثیت میں پیش ہوں اور عدالتی حکم عدولی کی صورت میں وضاحت دیں گے کہ فیصلے پر عمل کیوں نہیں ہوا۔

علاوہ ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے شادی ہالز، مارکی ہالز ریگولرائزیشن فیس میں 400 گنا اضافے کا کیس سی ڈی اے بورڈ کو واپس بھجواتے ہوئے فیسوں کا قانون کے مطابق ازسرِنو جائزہ لینے کی ہدایت کر کے درخواستیں نمٹا دیں۔ مزید برآں اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں آوارہ کتے کے کاٹنے سے طالبعلم کی موت کے بعد شہریوں کے تحفظ کیلئے آوارہ کتوں کو رہائشی علاقوں سے ہٹانے اور مخصوص پناہ گاہوں میں منتقل کرنے کی درخواست پر چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر کو فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا،جسٹس ایاز شوکت نے ریمارکس دیئے کہ ہم ہدایات دے دیتے ہیں تاکہ جلد سدباب ہو جائے۔ سجاد بلوچ کی درخواست میں کہا گیا کہ آوارہ کتوں بے قابو افزائش رہائشیوں کی زندگی کیلئے خطرہ ہے ، کتوں کی نس بندی کے مستقل پروگرام پر عملدرآمد کے احکامات دیئے جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...